آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ،وزیراعظم نے آرمی چیف کو شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی کا مکمل اختیار دیدیا

جمعرات 27 فروری 2014 06:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27فروری۔ 2014ء)وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی،وزیراعظم نے آرمی چیف کو شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی کا مکمل اختیار دیدیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،شمالی وزیرستان میں سیکورٹی کی صورتحال اور فضائی حملوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا،ہتھیار نہ ڈالنے والے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا،وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات کرنے کیلئے دروازے کھلے ہیں،انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے حملے ناقابل برداشت ہیں،وزیراعظم نے آرمی چیف کو شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی کا مکمل اختیار دیدیا،وزیراعظم نے آرمی چیف کو قومی سلامتی کی پالیسی پر بھی اعتماد میں لیا۔