طالبان سے مذاکرات اورآپریشن کے حوالے سے بال اس وقت حکومت کے کورٹ میں ہے،یوسف رضاگیلانی ،حکومت کوچاہئے وہ اس معاملے پرتمام سیاسی جماعتوں کواعتمادمیں لے،میڈیاسے گفتگو

بدھ 26 فروری 2014 07:03

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26فروری۔2014ء)سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ طالبان سے مذاکرات اورآپریشن کے حوالے سے بال اس وقت حکومت کے کورٹ میں ہے اورحکومت کوچاہئے کہ وہ اس معاملے پرتمام سیاسی جماعتوں کواعتمادمیں لے ،یہ بات انہوں نے گزشتہ شب اسلام آبادسے ملتان پہنچنے کے بعدملتان ائیرپورٹ پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے آل پارٹیزکانفرنس میں حکومت کوطالبان سے مذاکرات کامینڈیٹ دیاتھااورپیپلزپارٹی نے سپورٹ بھی کی تھی ،مگرحکومت اپوزیشن اورتمام سیاسی جماعتوں سے ملنے والے اس مینڈیٹ کااستفادہ کرنے میں ناکام رہی ہے اورموجودہ تازہ ترین صورتحال میں حکومت کوچاہئے کہ وہ طالبان سے مذاکرات یاملٹری آپریشن کے حوالے سے جوبھی پالیسی بنائے اس میں اپوزیشن اورپارلیمنٹ کواعتمادمیں لے یاپھروزیراعظم اس پراپنی پالیسی سے قوم سے خطاب کرکے آگاہ کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک اورسوال کے جواب میں کہاکہ وزیردادخلہ چوہدری نثارعلی خان کاطالبان سے کرکٹ کھیلنے کابیان روٹین کا ہے ۔انہوں نیایک سوال کے جواب میں کہاکہ ہماری اورموجودہ حکمرانوں کی کوئی باری نہیں لگی ہوئی ہے ،میرے اورمیرے بیٹوں کیخلاف کیسزموجودہیں ،اب یہ یہاں تک ہے کہ میرابیٹااغواء ہواہے اس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی توکیایہ فرینڈلی اپوزیشن ہے ۔

انہوں نے ایک اورسوال کے جواب میں کہاکہ بلاول بھٹوکوپنجاب اورجنوبی پنجاب کادورہ کرناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ نہ میں نیب کے سامنے پیش ہوااورنہ ہی ایف آئی اے کے سامنے اورنہ ہوں گا،عدالت نے بلایاتھا،بھٹواوربے نظیرکی طرح پیش ہواہوں کیونکہ ہم عدلیہ کااحترام کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جب وزیراعظم تھاتومیں نے آئین اورعدلیہ کوبھی بحال کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے بارے کسی سوال کاجواب نہیں دوں گا،انہوں نے کہاکہ ایران ،پاکستان پائپ لائن کامسئلہ اہم ہے اورملک کے مفادمیں ہے اوراس کومکمل ہوناچاہئے اوراس معاہدے پرعملدرآمدہوناچاہئے۔

متعلقہ عنوان :