فرٹیلائزرسیکٹرکوگیس کی بہترفراہمی کویقینی بنایاجائے ، اسحاق ڈار،حکومت مسلم لیگ ن کے منشورکے مطابق کسانوں کوزرعی اجناس کی قیمتوں کومستحکم رکھنے کویقینی بنائے گی، ایم ڈی فوجی فورٹیلائزرکمپنی اورچیف ایگزیکٹو سے گفتگو

بدھ 26 فروری 2014 07:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26فروری۔2014ء)وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہاہے کہ فرٹیلائزرسیکٹرکوگیس کی بہترفراہمی کویقینی بنایاجائے ،حکومت مسلم لیگ ن کے منشورکے مطابق کسانوں کوزرعی اجناس کی قیمتوں کومستحکم رکھنے کویقینی بنائے گی ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے فوجی فورٹیلائزرکمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹراورچیف ایگزیکٹولیفٹیننٹ جنرل (ر)نعیم لودھی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

جنہوں نے منگل کے روزوزارت خزانہ میں وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے ملاقات کی ۔وزیرخزانہ نے کہاکہ کسانوں کوان کی محنت کافائدہ حاصل کرناچاہئے ۔انہوں نے ان رپورٹس پرتشویش کااظہارکیاکہ بعض مقامات پرکھادکی فروخت10جنوری 2014ء کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق کمپنیوں کی جانب سے مقررکی گئی قیمتوں سے زائدنرخوں پرفروخت کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وہ جلدتمام صوبائی وزرائے اعلیٰ کوخط لکھیں گے کہ وہ تمام صوبائی حکام کوالرٹ کریں کہ وہ اس بات کویقینی بنائیں کہ کوئی بھی ڈیلرکمپنیوں کی جانب سے مقررکی گئی قیمتوں سے زائد نرخوں پرکھادفروخت نہ کریں ۔

وزیرخزانہ نے صنعتکاروں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کے دوران فی بیگ 1826روپے کی قیمت کومستحکم رکھنے پرایف ایف سی کے مثبت کردارکوتسلیم کیا۔وزیرخزانہ نے ایم ڈی ایف ایف سی اوردیگرفرٹیلائزرکمپنیوں کی افہام وتفہیم اورتعاون کاشکریہ اداکیا۔انہوں نے ملک میں کاروبار،تجارت اورانڈسٹری کی ترقی کیلئے حکومتی پالیسی کے حوالے سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔

اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹرایف ایف سی لیفٹیننٹ جنرل (ر)نعیم خالدلودھی نے وزیرخزانہ کوملک میں مقامی سطح پرکھادکی ضروریات کوپوراکرنے کے حوالے سے فوجی فرٹیلائزرکمپنی کی جانب سے اداکئے جانے والے اہم کردارسے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ کھادپلانٹس کوگیس کی بہترفراہمی کے باعث رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران پیداوارمیں 28فیصدنمایاں اضافہ ہواہے ۔

انہوں نے وزیرخزانہ سے درخواست کی کہصنعت میں تاحال گراں قدرگنجائش موجودہے اورگیس کی سپلائی میں مزیدبہتری کے ذریعے صنعت کی اس صلاحیت کوبروئے کارلایاجاسکتاہے ۔ملاقات کے موقع پروفاقی سیکرٹریزخزانہ ،پٹرولیم وقدرتی وسائل ،مشیرخزانہ اوردیگراعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔ادھروزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فر نٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں پاکستان کی جانب سے شروع کئے گئے مختلف منصوبوں پر کام کی رفتار میں اضافہ کرے، جس سے پڑوسی ملک میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے سیاسی عزم کی عکاسی ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ایم افضل کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں ایف ڈبلیو او کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کیا جن میں طورخم، جلال آباد ہائی وے شامل ہیں۔ وزیر خزانہ نے ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر جنرل کو یقین دلایا کہ تمام غیر ملکی منصوبوں پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :