حکومت لوڈ شیدنگ کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے‘ عابد شیر علی،توانائی بچانے کیلئے انرجی سیور تقسیم کئے جارہے ہیں‘ مختلف کمپنیوں کو 77 لاکھ انرجی سیور فراہم کر چکے ہیں‘ قومی اسمبلی میں بیان

منگل 25 فروری 2014 07:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25فروری۔2014ء) قومی اسمبلی میں وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے حکومت سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے‘ توانائی کو بچانے کیلئے انرجی سیور تقسیم کئے جارہے ہیں اب تک مختلف کمپنیوں کو 77 لاکھ سیور بلب فراہم کر چکے ہیں پیر کے روز انرجی سیور پروگرام میں سست روی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ انرجی سیور کے کیسکو‘ فیسکو‘ آئیسکو سمیت دیگر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 77 لاکھ انرجی سیور فراہم کئے جاچکے ہیں تاکہ وہ عوام میں تقسیم کرکے بجلی بچا سکیں اور اس معاملے میں کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔