پشاور، ایرا نی قو نصلیٹ کے قریب ایف سی چیک پو سٹ پر خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا،فا ئر نگ کے نتیجے میں 3ایف سی اہلکار جاں بحق،4ایف سی اہلکاروں سمیت 10افراد شدید زخمی ،کالعدم حزب المجاہدین نے پشاور خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی،کرم ایجنسی میں خان کنڈاؤ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ،فائرنگ کے تبادلے میں 7 اہلکار زخمی‘ متعدد دہشت گرد ہلاک ،لوئرکرم کے علاقے خاون کنڈاوریس فورسزکی کارروائی میں 7شدت پسندہلاک ،5زخمی

منگل 25 فروری 2014 07:35

پشاور(رحمت اللہ شباب۔ اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25فروری۔2014ء)پشاور کے علاقے یو نیورسٹی ٹاؤ ن ایرا نی قو نصلیٹ کے قریب ایف سی چیک پو سٹ پر خود کش حملہ آور نے موٹر کا ر سے اتر کر خود کو با رودی مو اد سے اڑا دیااور فا ئر نگ شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں 2ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ4ایف سی اہلکاروں سمیت 10افراد شدید زخمی ہو ئے جنہیں فوری طبی امدا د کیلئے خیبر ٹیچنگ ہسپتال پہنچادیاجہاں بعد ازاں ایک زخمی اہلکار دم توڑ گیا دھماکہ اس قدر زور دار تھا جس کی اواز دور دور سنی گئی جبکہ قریب ہی عمارتوں ،سکو لز اور کا لجز کو شدید نقصا ن پہنچا دھماکہ کے فور بعد ایف سی اہلکاروں نے فائر نگ بھی شروع کر دی پو لیس اور بم ڈی یو کی بھاری نفری جا ئے وقو عہ پر پہنچ کر علا تے ہو گھیرے میں لے لیا اور سر چ آپریشن شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق گزشتہ روز ایرا نی قو نصیلٹ اور ایف سی چیک پو سٹ کے قریب خو د کش حملہ آور نے الٹو مو ٹر کا ر نمبر 1221سے اتر کر خو کو باروی مواد سے اڑا دیا جس کے فور بعد فا ئر نگ بھی شرو ع ہو گئی جس کے نتیجے دو ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ 4ایف سی اہلکاروں سمیت 10افراد شدید زخمی ہو ئے جنہیں تشویش نا ک حالت میں قریبی خیبر ٹیچنگ ہسپتال پہنچادیا گیا جن میں بیشتر کی حالت نا زک بتائی جا تی ہے دھماکہ اس قدر زور دار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور جس سے قریبی عمارتوں ، سکو لز اور کا لجز کے کھڑکیاں اور شیشے ٹو ٹ گئے اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا پو لیس کی بھاری نفری جا ئے وقو عہ پر پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لے لیا اور سر چ آپریشن شروع کر دیا جبکہ اس سلسلے میں ایس پی کینٹ فیصل کا مران سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ دھماکہ خود کش تھا جنہوں نے یرانی قو نصلیٹ کو نشانہ بنانہ تھا لیکن سیکو رٹی کے انتظامات ہو نے کی وجہ سے خود کو چیک پو سٹ کے قریب ہی اڑا دیا ایر انی قو نصیلیٹ کو نہیں پہنچ سکے انہوں نے کہا کہ اس ایریا میں زیا دہ تر سر کا ری ملازمین گھراور این جی اوز کے دفا تر واقع ہے انہوں نے بتایا کہ دھماکہ کے بعد علاقے میں سیکو رٹی ہا ئی الر ٹ کر دی گئی ۔

جبکہ پشاور کے مختلف علاقے بم دھماکوں سے گونج اٹھے ، کئی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے ، واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں فیز سیون میں رہائشی پیر سید بادشاہ کے گھر کے باہر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا جس سے سید بادشاہ کے گھر سمیت کئی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا ادھر افغان کالونی کا علاقہ بھی دھماکے سے گونج اٹھا جہاں ایک گھر کے باہر دھماکا کیا گیا۔

دوسری جانب تھانہ یکہ توت کی حدود شہباز ٹاوٴن میں تاجر حاجی میجر کے گھر کے باہر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا جس سے متعدد گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور واقعات کی تحقیقات شروع کر دیں۔ادھرکالعدم حزب المجاہدین نے پشاور میں ایرانی قونصلیٹ پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کالعدم حزب المجاہدین کے کمانڈر مست گل نے پشاور خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہی ایرانی قونصلیٹ پر حملے کیلئے خودکش حملہ آور کو بھیجا تھا،لیکن وہ ایرانی قونصلیٹ کو نشانہ نہ بنا سکا۔ادھرکرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 سکیورٹی اہلکار زخمی جبکہ متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے خان کنڈاؤ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے علی الصبح فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جس کے بعد فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جبکہ لوئرکرم کے علاقے خاون کنڈاوریس فورسزکی کارروائی میں 7شدت پسندہلاک ،5زخمی ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیرکے روزلوئرکرم کے علاقے خاون کنڈاوریس فورسزنے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں کونشانہ بنااس کارروائی میں 7شدت پسندہلاک اور5زخمی ہوگئے۔