افغانستان سے طالبان کشمیر میں داخل ہوئے تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا، بھارتی فوج کی بھڑک،ایسے امکانات کم ہیں کہ اتحادی فوج کے انخلاء کے بعد طالبان کشمیر کا رخ کریں گے تاہم رواں سال مجاہدین کے حملوں میں اضافہ ہو سکتا ہے،جنرل گرمیت سنگھ

پیر 24 فروری 2014 05:59

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24فروری۔2014ء)بھارتی فوج نے کہا ہے کہ افغانستان سے اتحادی فوج کے انخلاء کے بعد طالبان کا کشمیر میں داخل ہونے کا کوئی امکان موجود نہیں ہے اور اگر کسی نے ایسی غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی 15 ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل گریت سنگھ نے اعتراف کیا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال اب تک دراندازی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور یہ خدشہ موجود ہے کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات کے موقع پر مجاہدین کے حملوں میں اضافہ ہوگا اور ایسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے فوج مکمل طور پر تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :