مولانامسعود اظہرحکومت پاکستان کی آشیر باد سے اپنی سرگرمیاں چلا رہے ہیں،بھارت کا الزام

پیر 24 فروری 2014 05:59

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24فروری۔2014ء)بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ پارلیمنٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ اور کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر حکومت پاکستان کی اجازت سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ایسی سرگرمیاں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کے لئے جاری کوششوں کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹک ے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید اکبر آپریشن نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے کئی بار اپنی سرزمین پر بھارت مخالف سرگرمیاں بند کرنے کا وعدہ کیا لیکن بدقسمتی سے یہ سرگرمیاں بدستور جاری ہیں جو ہمارے لئے باعث تشویش ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی دنوں سے کالعدم بمباری تنظیم جیش محمد کے سربراہ اور بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ مسعود اظہر پھر سے سرگرم ہو گئے ہیں اور پاکستان کے کئی علاقوں میں بھارت مخالف ریلیوں کا انعقاد کیا ہے اور یہ سب کچھ حکومت پاکستان کی آشیر باد سے ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :