حکومت ملک میں امن قائم کرے،ہم سے رابطہ کرے یا نہ کرے اس سے ہمیں کوئی سروکار نہیں، خورشید شاہ،ہم نے حکومت کو مینڈیٹ دے رکھا ہے،چیف الیکش کمشنر کی تقرری کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا،تاہم سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ایک ماہ کے اندر ہی تقرری ہونی چاہئے،خصوصی گفتگو

پیر 24 فروری 2014 05:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24فروری۔2014ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں امن قائم کرے،ہم سے رابطہ کرے یا نہ کرے اس سے ہمیں کوئی سروکار نہیں،ہم نے حکومت کو مینڈیٹ دے رکھا ہے،چیف الیکش کمشنر کی تقرری کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا،تاہم سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ایک ماہ کے اندر ہی تقرری ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سید خورشیدشاہ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا،جب رابطہ کیا جائے گا تو میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ایک ماہ کے اندر چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی جائے کیونکہ اس مدت کے اندر ہی نئے چیف الیکشن کمیشن کی تعیناتی ہوجانی چاہئے،انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے مکمل مینڈیٹ دے رکھا ہے،حکومت نے جو فیصلہ کرنا ہے جلدی کرے،طالبان کے ساتھ مذاکرات کی افادیت ختم ہوچکی ہے اس لئے حکومت کو چاہئے فوری طور پر فیصلہ کرے،حکومت اپوزیشن سے رابطہ کرے یا نہ کرے اس سے ہمیں کوئی سروکار نہیں،ہم صرف ملک میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ حکومت ملک میں امن کو یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :