پاکستان کا بھارت سے تمام سزا پوری کرنے والے قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ، دفترخارجہ کا بھارت کی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار،قیدیوں پر بھارتی حکام اتنا تشدد کرتے ہیں کہ یا وہ حواس کھو بیٹھتے ہیں یا خودکشی کرلیتے ہیں ، ترجمان

پیر 24 فروری 2014 05:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24فروری۔2014ء)پاکستان نے بھارت سے تمام سزا پورے کرنے والے قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ دفترخارجہ نے مقبوضہ جموں کشمیر کی جیل میں ایک پاکستانی قیدی کی ہلاکت کے بعد کیا۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ایک بیان میں بھارت کی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان قیدیوں پر بھارتی حکام اتنا تشدد کرتے ہیں کہ یا تو وہ اپنے حواس کھو بیٹھتے ہیں یا خودکشی کرلیتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سلمان بشیر نے پاکستانی قیدی کی ہلاکت کے بارے میں تفصیلی معلومات کے حصول کے لئے بھارتی حکام سے رابطہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :