ملائشیا ء میں تارکین وطن کے خلاف جاری آپریشن، 250پاکستانیوں کی گرفتاری کے بعد دو روز میں میں مزید درجنوں افراد گرفتار، آپریشن کے وقت ضلع نارووال کے ایک خوفزادہ نوجوان ن 14ویں منزل سے چھلانگ لگا کر چلا بسا

ہفتہ 22 فروری 2014 07:27

کوالا لمپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22فروری۔2014ء) ملائشیاء میں تارکین وطن کے خلاف جاری آپریشن میں 250پاکستانیوں کی گرفتاری کے بعد 2 دو دنوں میں مزید درجنوں افراد گرفتار، امیگریشن اور پولیس کے آپریشن کے وقت ضلع نارووال کے ایک خوفزادہ نوجوان نے14ویں منزل سے چھلانگ لگا دی، چند دن موت و حیات کی کشمکش کے بعد چلا بسا ،قبل ازیں بھی لاہور کا 34سالہ شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا، پاک جرنلسٹس فورم ملائشیا اور پاکستانی کمیونٹی کے رہنما نثار علی خان حضروی کے اقدامات کے بعد پاکستان ہائی کمیشن میں غیر قانونی تارکین وطن کا باعزت وطن واپسی کیلئے رش پڑ گیا، کمیونٹی ویلفیئر سیکشن کے انچارج قونصلر سید اظہر ہاشمی رات گئے مصروف عمل، نثار علی کے مطالبہ پر قائمقام ہائی کمشنر ندیم خان کی طرف سے ایئر ٹکٹ /ریزرویشن بکنگ کے خاتمہ پر ملائشیا میں ممتاز بزنس مین سابق صوبائی وزیرسردار عبدالرحیم خان، مسجد پاکستان کے صدر و پاکستانی کمیونٹی کے ہردلعزیر رہنما یوسف خان، بلیو سکائی انٹرنیشنل کے سی ای او سماجی شخصیت خواجہ احمد اعلی ، کشمیر پریس کلب کے جنرل سیکرٹری آفتاب مرزا اور کمیونٹی کا دونوں شخصیات کو زبردست خراج تحسین،پاکستان ایمبیسی کے غلط دعوے اور نام نہاد کمیونٹی صدر کے بیان کو بے نقاب کرنے والے صحافی نثار علی کو دھمکیوں کی بھر پور مذمت،وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق حکومت ملائشیا کے غیر قانونی مقیم تارکین وطن کے خلاف آپریشن میں دو روز قبل تک 250افراد گرفتار ہو ئے تھے مگر جاری آپریشن میں مزید درجنوں افراد بھی گرفتار کر لئے گئے ہیں جس سے ملائشیا میں موجود پاکستانیوں میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے ، گرفتاری کے خوف سے 3ہفتے قبل لاہور کا 34سالہ شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ چند روز قبل پینانگ میں غیر قانونی طور پر مقیم 28سالہ نوجوان ذوالفقار علی ولد لیاقت علی ساکن ضلع نارووال کے ایک نو جوان نے امیگریشن اور دیگر فورسز کے آپریشن سے خوفزدہ ہو کر 14ویں منزل سے چھلانگ لگا دی جو زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا مگر وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھاجس کی لاش پاکستان پہنچا دی گئی ہے، پاکستانی کمیونٹی میں پائے جانے والے اضطراب کو کم کرنے کیلئے ملائشیا میں موجود ممتاز پاکستانی صحافی نثار علی خان نے بذریعہ اخبارات ، سوشل میڈیا اور ہائی کمشنر سے ملاقات میں کئی اہم اقدامات اٹھائے اور پاکستان ہائی کمیشن کو تجاویز دیں جس پر قائمقام ہائی کمشنر ندیم خان ، کمیونٹی ویلفیئر آفیسر قونصلر اظہر ہاشمی، قونصلر ارسلان فاروق غیث انچارج ایمرجنسی پاسپورٹ/آوٴٹ پاس سیکشن ، ارباب یاور، محمد فیصل و دیگر نے کمیونٹی کو جلد باعزت وطن واپسی کیلئے سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات میں تیزی لا کر دن میں سیکڑوں غیر قانونی افراد کو مدد فراہم کررہے ہیں، دوسری طرف پاکستان ہائی کمیشن کے سیکرٹری مراد علی اور نام نہاد کمیونٹی صدرفیضان کے 200غیر قانونی تارکین وطن کو وطن واپس بھیجنے کے بے بنیاد دعوے کی حقیقت منظر عام پر لانے اور غریب پاکستانیوں کو لوٹنے والے ایجنٹوں کے خلاف خبریں شائع کرنے کی پاداش میں پاک جرنلسٹس فورم کے چیئرمین نثار علی خان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں جس پر پاکستانی کمیونٹی، پاکستانی تاجروں اور سماجی شخصیات نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔