آزاد کشمیر میں جاری چینی ترقیاتی منصوبوں پر بھارتی اعتراضات مسترد،پاک چین سٹریٹجک معاہدے کے تحت ان منصوبوں کی تکمیل ہر صورت ہوگی‘ کسی تیسرے ملک کے پیٹ میں مروڑ نہیں اٹھنے چاہئیں‘ چین

ہفتہ 22 فروری 2014 07:26

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22فروری۔2014ء) چین نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنازعہ تاریخ کا پیدا کردہ ہے جس کا حل انتہائی ناگزیر ہے‘ پاکستان اور بھارت کو پہل کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہئوا چوئینگ نے پریس کانفرنس کے دوران آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھارتی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک معاہدے کے تحت ان منصوبوں کی ہر صورت تکمیل ہوگی۔

کسی تیسرے ملک کے پیٹ میں مروڑ نہیں اٹھنے چاہئیں اور نہ ہی کسی کو پاک چین دوستی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک تاریخی حقیقت ہے جس کا حل وقت کا تقاضا ہے۔ پاکستانی اور بھارتی حکومتیں اس حوالے سے آگے بڑھیں۔ چین دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :