بھارت کا مولانامسعوداظہرکے ریلی سے خطاب پر اظہار تشویش، کالعدم تنظیم کے رہنماء کوملک کے خلاف زہراگلنے کی اجازت دی گئی،ترجمان بھارتی وزارت خارجہ

ہفتہ 22 فروری 2014 07:26

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22فروری۔2014ء)بھارت نے جیش محمدکے سربراہ مولانامسعوداظہرکے مظفرآبادمیں ریلی سے خطاب پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایک کالعدم تنظیم کے رہنماء کوملک کے خلاف زہراگلنے کی اجازت دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سیداکبربن اظہرنے صحافیوں کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ مسعوداظہرایک دہشتگردتنظیم کے رہنماہیں جوکہ ناصرف بھارت بلکہ ان پرامریکہ اورپاکستان کی جانب سے بھی پابندی عائدکی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری تشویش اس امرپرہے کہ ایک دہشتگردہے جس پرپابندی عائدہے بھارت کے خلاف زہراگل رہاہے ۔یادرہے کہ مسعوداظہر کو2001ء میں بھارتی پارلیمنٹ پرحملوں کاماسٹرمائنڈماناجاتاہے۔

متعلقہ عنوان :