عالمی مارکیٹ میں خام تیل قیمت میں کمی ،یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

ہفتہ 22 فروری 2014 07:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22فروری۔2014ء) یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، پیٹرول 2.90 روپے اور ڈیزل 2.60 روپے فی لیٹر تک سستا ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کا کہناہے کہ رواں ماہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 4 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے جس کی بدولت پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 90 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 60 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل 3 روپے 15 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، مٹی کا تیل بھی 3 روپے فی لیٹر سستا ہونے ہوسکتا ہے۔اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں کمی کی سمری 27 فروری کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جس کی حتمی منظوری 28 فروری کو دی جائے گی۔ نئی قیمتوں پر یکم مارچ سے عملدرآمد ہوگا۔