اسلام آباد، نیب کی رینٹل پاور پراجیکٹ میں فراڈ سمیت تین ریفرنسز کی منظوری ،منظوری نیب چیئرمین قمر زمان چوہدری کی صدارت میں ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کے اجلاس میں دی گئی

ہفتہ 22 فروری 2014 07:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22فروری۔2014ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے رینٹل پاور پراجیکٹ میں فراڈ سمیت تین ریفرنسز کی منظوری دیدی ، یہ منظوری نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی صدارت میں ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کے اجلاس میں دی گئی ۔

(جاری ہے)

جاری پریس ریلیز کے مطابق منظور کئے گئے دو ریفرنسز کا تعلق رینٹل پاور منصوبوں میں فراڈ سے متعلق ہے رینٹل پاور منصوبوں کا کیس پیراں غائب ملتان اور ٹیکنو انجینئرنگ سروسز ( پرائیویٹ ) لمیٹڈ ساہیوال ، سیالکوٹ پر کرپشن کا کیس ہے اور حکام پر رینٹل پاور منصوبوں کے معاہدے میں اختیارات کے غلط استعمال کے کیس ہیں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے متعلقہ فورم سے منظوری کے لیے حقائق کو چھپایا جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا ۔

بورڈ نے غیر قانونی پلاٹ کی الاٹمنٹ کیس کا ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دی ملزمان راجہ الطاف اور راجہ حنیف پر فراڈ ، جعل سازی اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے کہ انہوں نے رمضان علی ولد سردار علی کو فراڈ اور جعل سازی سے 9.8ملین روپے سے محروم کردیا۔

متعلقہ عنوان :