ملک وقوم کے دشمنوں کو احساس دلانا ہوگا کہ ریاست کی رٹ قائم ہے ، سید خورشید شاہ ، طالبان جرائم پیشہ افراد ہیں ، مذاکرات کی کوئی سمت نظر نہیں آتی ، وزیراعظم کو لیڈر بن کر طالبان کے بارے جلد فیصلہ کرنا ہوگا ، یقین دلاتا ہوں ان کی کرسی کو کوئی نہیں ہلا سکتا ،اسلام پرامن مذہت ہے ، پرامن رہنے کی تلقین کرتا ہے ، جرائم پیشہ افراد اسلام کا روپ دھار کر عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ، قائد حزب اختلاف کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 22 فروری 2014 07:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22فروری۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ طالبان جرائم پیشہ ہیں ، ملک وقوم کے دشمنوں کو احساس دلانا ہوگا کہ ریاست کی رٹ قائم ہے ، مذاکرات کی کوئی سمت نظر نہیں آتی ، وزیراعظم کو لیڈر بن کر طالبان کے بارے میں جلد فیصلہ کرنا ہوگا ، وزیراعظم کو یقین دہانی کرواتا ہوں ان کی کرسی کو کوئی نہیں ہلا سکتا ۔

سکھر ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی جوانوں کو بے دردی اور بربریت سے دن دیہاڑے شہید کردیا جاتا ہے ایسے واقعات کی روک تھام ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جس سے ملک اور قوم کے دشمنوں کو احساس ہو کہ ملک میں حکومتی رٹ موجود ہے اور حکومتی رٹ میں مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے طالبان جرائم پیشہ لوگ ہیں اسلام پرامن مذہب ہے اور پرامن رہنے کی تلقین کرتا ہے جرائم پیشہ افراد اسلام کا روپ دھار کر عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے یہ تو اور مذہب کے لوگ ہیں جس طرح یہ کام کرتے ہیں اس طرح تو یہودی مذہب کے پیروکار بھی کام نہیں کرتے ہیں یہ یہودیت سے بھی بدتر ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کی کوئی سمت نظر نہیں آتی ۔ وزیراعظم کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کی کرسی کوئی نہیں ہلا سکتا طالبان کے بارے میں جلد فیصلہ کریں وزیراعظم کو لیڈر بن کر فیصلہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ان کی کرسی کو کوئی نہیں ہلا سکتا کرسی آنے جانے والی ہے اسٹیٹ کو مضبوط کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ملک میں امن وامان کیلئے مل کر فیصلے کرنا ہونگے ۔