امریکہ‘ پاکستانی طالب علم شاہ زیب کے علاج اور قیام کیلئے سفارتی حل تلاش کر لیا گیا

جمعہ 21 فروری 2014 07:48

شکاگو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21فروری۔2014ء) امریکہ میں زیر علاج پاکستانی طالب علم شاہ زیب کے امریکا میں علاج اور قیام کے لیے سفارتی حل تلاش کر لیا گیا۔شاہ زیب کے بھائی شاہ ریز باجوہ نے غیرملکی خبرایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شکاگو میں پاکستانی قونصل جنرل نے ویزے کا مسئلہ حل کر لیا ہے اور اب شاہ زیب علاج کے لیے امریکا میں قیام کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

شاہ ریز نے کہا کہ شاہ زیب کے علاج پرساڑھے3لاکھ ڈالرخرچ ہوں گے اور اسکول ایکس چینج پروگرام کی انشورنس کمپنی علاج کیاخراجات اٹھائے گی۔ شاہ زیب باجوہ امریکی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں ،گزشتہ سال نومبر میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد کوما میں چلے گئے تھے۔ شاہ زیب کے ویزے کی میعاد اس ماہ کی28 تاریخ کو ختم ہو رہی تھی۔ ادھر اسپتال ترجمان کے مطابق شاہ زیب کی حالت میں بہتری آئی ہے۔