اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے10 جنوری سے17 فروری 2014 ء تک 252 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، 49 کو نمٹا دیا گیا ،203 پر پراسیس جاری ہے،تارکین وطن کی مدد کے لئے ہیلپ لائن قائم کر دی ان کے مقدمات کو6 ماہ میں نمٹانے کے لئے ہائی کورٹس کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں ،یکم نومبر2009 ء سے 31 دسمبر2013 ء تک 2 لاکھ9 ہزار882 انسانی حقوق سے متعلقہ درخواستیں دائر ہوئی ہیں۔ ایک لاکھ88 ہزار857 نمٹا دی گئیں جبکہ21025 درخواستیں زیر التواء ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ہیومن رائٹس سیل سپریم کورٹ کی میڈیا کو بر یفنگ

جمعہ 21 فروری 2014 07:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21فروری۔2014ء)ڈائریکٹر جنرل ہیومن رائٹس سیل سپریم کورٹ خالد رانا ٹیپو نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے10 جنوری سے17 فروری 2014 ء تک 252 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 49 کو نمٹا دیا گیا جبکہ203 پر پراسیس جاری ہے۔ ہیومن رائٹس سیل کوئٹہ ڈیکلیریشن 2006 اور ججز ڈائریکٹر آف ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس آف پیس ہونے اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے تحت کام کررہا ہے ۔

اسکے اپنے کوئی رولز نہیں ہیں ۔سٹاف کی کمی ہے ۔انٹرنیٹ پر ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کا سا فٹ ویئر ابھی نہیں بنا سکے ہیں۔ یکم نومبر2009 ء سے 31 دسمبر2013 ء تک 2 لاکھ9 ہزار882 انسانی حقوق سے متعلقہ درخواستیں دائر ہوئی ہیں۔جن میں ایک لاکھ88 ہزار857 نمٹا دی گئیں ہیں جبکہ21025 درخواستیں زیر التواء ہیں جبکہ یکم جنوری2014ء سے 17 فروری2014 ء تک5149 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور6395 درخواستیں نمٹائی گئی ہیں اور باقی رہ جانے والے مقدمات کی تعداد19779 ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا کو دی گئی بریفنگ میں ڈی جی کا کہنا تھا کہ ہیومن رائٹس سیل کی محدود وسائل ہیں وہ خود ضلعی عدالت کے ڈیپوٹیشن پر یہاں کام کررہے ہیں۔ یہ سپریم کورٹ کاہی سٹاف ہے جو ہیومن رائٹس سیل میں کام کررہا ہے ۔اوورسیز ونگ کا قیام دس جنوری2014 ء کو عمل میں لایا گیا ۔سمندر پار پاکستانیز پاکستان میں اپنی زمینوں پر قبضے ،عدالتوں میں زیر سماعت مقدما ت کے فیصلوں میں تاخیر ،پلاٹوں کی خریدوفروخت میں دھوکہ دہی۔

مناسب قانونی مدد فراہم نہ ہونے اور ان کے معاملات بیرون ملک سفارت خانوں میں اٹھانے کے معاملات شامل ہیں۔ تارکین وطن کی مدد کے لئے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے ۔تارکین وطن کے مقدمات کو6 ماہ میں نمٹانے کے لئے ہائی کورٹس کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔چیف جسٹس نے وزارت قانون کو بھی ہدایت کیہ ے کہ وہ تارکین وطن کی مدد کے لئے ہیلپ لائن قائم کرے اب تک ایک برطانوی نژاد پاکستانی کی جانب سے اسلام آباد میں ایک فری میڈیکل اینڈ ڈینٹل شامل ہیں۔

تارکین وطن کی مدد کے لئے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔تارکین وطن کے مقدمات کو چھ ماہ میں نمٹانے کے لئے ہائی کورٹس کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ چیف جسٹس نے وزارت قانون کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ تارکین وطن کی مدد کے لئے ہیلپ لائن قائم کرے۔اب تک ایک برطانوی نژاد پاکستانی کی جانب سے اسلام آباد میں ایک فری میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج یونیورسٹی قائم کرنے والے کے ساتھ مافیا نے فراڈ کیا جس پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کی گئی ۔

جدہ میں زیر حراست پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے بھی حکومت کو ہدایت کی گئی ۔پاکستانی سفارت خانے نے جدہ میں اس حوالے سے ایک کیمپ آفس قائم کیا ہے جو لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مصروف ہے۔7500 تارکین وطن کو چین میں ریڈایبل پاسپورٹ کے معاملے کا بھی نوٹس لیا گیا۔وزارت داخلہ اس حوالے سے پیش رفت پر کام کریگا۔جنوری2012 ء میں خوشاب میں اپنے بھائی کے قتل بارے ایک برطانوی نژاد پاکستانی کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔

سی ڈی اے کی جانب سے مارگلہ پہاڑیوں کے دامن میں کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے معاملے پر نوٹس کراس کے خاتمے کی ہدایت کی گئی ۔خضدار میں احتجاجی قبروں کے حوالے سے نوٹس لیا گیا ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا کہا گیا ہے ۔ڈی جی کا مزید کہنا تھا ہمارا مقصد ہے کہ تارکین وطن کے ساتھ ساتھ ملک میں موجود لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ کیا جائے ۔ڈی جی نے میڈیا کے سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔

متعلقہ عنوان :