مسلح افواج‘ سکیورٹی ادارے ظلم و بربریت اور دہشت گردی کے واقعات کا بھرپور جواب دینگے‘ خواجہ آصف،ملک و قوم کی سلامتی کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے‘ وزیر دفاع

جمعہ 21 فروری 2014 07:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21فروری۔2014ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوج اور سکیورٹی ادارے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیں گے‘ ملک و قوم کی سلامتی کیلئے ہر اقدام اٹھائیں گے‘ شمالی وزیرستان میں 23 ایف سی اہلکاروں کی شہادت اور پشاور میں ایک میجر کی شہادت کے بعد حقیقت واضح ہوگئی ہے کہ شدت پسندوں کیخلاف آپریشن لانچ کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میں شدت پسندوں کیخلاف جیٹ طیاروں کی بمباری بھی اس کی کڑی ہے۔ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد وزیر دفاع خواجہ محمد آصفنے اپنے بیان میں کہاہے کہ فوج‘ سکیورٹی ادارے ظلم و بربریت کے واقعات کا بھرپور جواب دیں گے۔ ملک و قوم کی سلامتی کیلئے ہر اقدام اٹھائیں گے۔ سکیورٹی ادارے تمام چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :