نجکاری کمیشن کا اجلاس، فیسکو، ہیسکو اور مظفر گڑھ پاور جنریشن کمپنی کی نجکاری کی منظوری دی گئی،سٹیل مل کی نجکاری کا معاملہ ابھی ملتوی کر دیا گیا

جمعہ 21 فروری 2014 07:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21فروری۔2014ء )چیئرمین محمد زبیر کی زیر صدارت نجکاری کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں فیسکو، ہیسکو اور مظفر گڑھ پاور جنریشن کمپنی کی نجکاری کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

ان پاور کمپنیوں کی نجکاری کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ نجکاری کیلئے مجموعی طور پر دو ڈسکوز اور ایک جنکو کی نجکاری کی منظوری دی گئی ہے۔ ان اداروں کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیر بھی جلد ہی مقرر کر لئیے جائیں گے۔ زرائع کا کہنا ھے کہ اسٹیل مل کی نجکاری کا معاملہ ابھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :