سرتاج عزیز کی بھارتی وزیرخارجہ سے ملاقات، باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار،اقدامات جاری رکھنے اور ایک دوسرے کے خدشات کا تعمیری انداز میں جائزہ لینے پر ااتفاق

جمعہ 21 فروری 2014 07:41

مالے(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21فروری۔2014ء)پاکستان اور بھارت نے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جاری رکھنے اور ایک دوسرے کے خدشات کا تعمیری انداز میں غور کرنے پر ااتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے جمعرات کو یہاں وزیراعظم کے امور خارجہ اور قومی سلامتی کے بارے میں مشیر سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کے درمیان ملاقات میں کیا گیا جو سارک وزارتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

(جاری ہے)

انتہائی خوشگوار ماحول میں ہونیوالی ملاقات میں دونوں وزراء نے نیویارک میں گزشتہ ستمبر میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد سے اب تک ان اقدامات کا جائزہ لیا گیا جو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے اٹھائے گئے ہیں۔ملاقات میں بجلی کے شعبہ میں فنی تعاون اور کنٹرول لائن پر صورتحال بہتر بنانے سمیت اعتماد سازی کے اقدامات کیلئے ہونیوالی ملاقاتوں کے نتائج پر بھی مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :