ملک میں ہونے والی دہشتگردی کے درجنوں واقعات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ سامنے آ چکاہے،منورحسن،مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے ان کی طرف سے افغانستان کے طالبان ، ملا عمر ، حامد کرزئی کا تعاون بھی حاصل کیا جاتا تو اس کے نتائج حوصلہ افزا ہوتے ،ا میر جماعت اسلامی پاکستان
جمعرات 20 فروری 2014 07:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20فروری۔2013ء)امیر جماعت اسلامی پاکستان سیدمنورحسن نے کہاہے کہ بہتر ہوتا اگر وزیراعظم نوازشریف مذاکراتی ٹیم کی خود قیادت کرتے ۔ مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے ان کی طرف سے افغانستان کے طالبان ، ملا عمر ، حامد کرزئی کا تعاون بھی حاصل کیا جاتا تو اس کے نتائج حوصلہ افزا ہوتے ۔ انہوں نے جو کمیٹی بنائی ہے اسے حکومتی کمیٹی نہیں کہا جاسکتا اور نہ ہی اس کے پاس اختیارات ہیں ۔
ملک میں کسی جگہ بھی ہونے والی دہشتگردی کا الزام طالبان پر تھوپ دینا درست نہیں ۔ ملک میں کئی طاقتیں اور ایجنسیاں کام کر رہی ہیں ۔طالبا ن کے خلاف تو میڈیا پر بہت سی باتیں آ جاتی ہیں لیکن طالبان کا پورا موقف میڈیا پر نہیں آتا جس سے تصویر کا صرف ایک رخ عوام کے سامنے آتا ہے۔(جاری ہے)
ملک میں ہونے والی دہشتگردی کے درجنوں واقعات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ سامنے آ چکاہے جس کا اعتراف سیکورٹی اداروں کے ذمہ دار اور خود وزیراعلیٰ پنجاب بھی کر چکے ہیں ۔
ایران کی طرف سے پاکستان میں کاروائی کے بیان پر وزارت خارجہ نے تند و تیز جواب دے کر مناسب رویے کا اظہار نہیں کیا ۔ پاکستان برادر اسلامی ملک ایران سے دشمنی کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔وزیراعظم دونوں کمیٹیوں کا مشترکہ اجلا س بلا کر سیز فائر کا طریقہ کار طے کروائیں اور اگر اس کے باوجود کسی طرف سے کوئی غلطی سرزد ہوتی ہے تو اس کی تحقیقات کر کے دہشتگردو ں کا سراغ لگایا جائے ۔ حکومت کو چاروں طرف نظر رکھنا ہوگی بجائے اس کے کہ تمام واقعات کا الزام طالبان پر لگادیا جائے دہشتگردی کے تدارک کے لیے بیرونی فرقہ وارانہ اور لسانی دہشتگردی کا بھی قلع قمع کرنا چاہیے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک پرائیوٹ چینل کو انٹرویو دیتے ًہوئے کیا ۔سیدمنورحسن نے کہاکہ مذاکرات میں ڈیڈ لاک سرکاری کمیٹی کے غیر ذمہ دارانہ رویے اور اکوڑہ خٹک میں طے شدہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے سے پیدا ہوا ۔ سرکاری مذاکراتی کمیٹی کو اکوڑہ خٹک جاناچاہیے تھا ۔ اکوڑہ خٹک نہ جاکر مذاکرات کی ٹرین کا کانٹا بدل دیا گیا۔ وہ اجلاس میں جاتے اور سوال و جواب ہوتے تو مسئلے کا کوئی حل نکل آتا ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ٹیم سرکار پر مشتمل نہیں ہے ۔ مذاکرات کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ مذاکرات میں سرکار بھی نظر آئے ۔سیدمنورحسن نے کہاکہ وزیراعظم کو طالبان کی طرف سے ان کی خواتین اور بچوں کو اغوا کے بعد قتل کرنے اور مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کے الزامات کا بھی جائزہ لیناچاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ طالبان کو ایف سی کے 23 اہلکاروں کو قید کے دوران شہید کرنا انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اور ان کی لاشیں ان کے لواحقین کے سپرد کرنے کی بجائے خود دفن کر دینا بھی مناسب نہیں تھا۔سیدمنورحسن نے کہاکہ پوری دنیا میں مسلمانوں کو امریکی دہشتگردی کا سامناہے ۔ نائن الیون کے واقعہ میں افغانی و پاکستانی کوئی بھی ملوث نہیں تھا مگر سب سے زیادہ سزا ان دونوں ممالک کے عوام کو ملی ۔ امریکہ پوری دنیا کے لاؤ لشکر کے ساتھ افغانستان پر چڑھ دوڑا ۔ طالبان کی حکومت نے امریکہ سے مطالبہ کیا تھاکہ وہ عالمی عدالت انصاف میں نائن الیون کا مقدمہ لے جائے اور اگر یہ ثابت ہو جائے کہ اس میں اسامہ ملوث ہے تو اسے امریکہ کے حوالے کر دیں گے لیکن امریکہ نے بغیر ثبوت کے اسامہ بن لادن کو مورد الزام ٹھہرا یا اور اس کی افغانستان اور پاکستان کو سنگین سزادی گئی ۔ لاکھوں بے گناہ لوگوں کا قتل عام امریکہ کے سر پر ہے ۔ اسامہ بن لادن کے خلاف کوئی جرم ثابت نہیں ہوا لیکن امریکہ کایہ جرم ثابت ہے کہ اس نے امت مسلمہ کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے اور عراق ، افغانستان ، پاکستان سمیت اس کے ہاتھ لاکھوں معصوم لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ۔ پوری دنیا میں مسلمان امریکی دہشتگردی کا شکار ہیں ۔ اسامہ بن لادن پر جرم ثابت کیے بغیر ماورائے عدالت قتل کرنا اور پھر لاش ورثا کے حوالے کرنے کے بجائے سمندر میں غرق کر دینا آخر کہاں کا انصاف ہے ۔ مصر، بنگلہ دیش ، برما ، فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہاہے لیکن اس کو روکنے کے لیے عالمی ادارے ٹس سے مس نہیں ہورہے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 20 فروری 2014 کی مزید خبریں
-
بنگلہ دیش جا کر کھیلنے میں کسی قسم کا خوف محسوس نہیں کرتے، محمد حفیظ ،ایشیاء کپ کی تیاری کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں بھرپور طریقے سے پریکٹس جاری ہے، قومی کرکٹر کی میڈیا سے گفتگو
-
انڈر 19ورلڈکپ، پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو ہرا کر کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، آسٹریلیا نے بنگلہ دیش ، افغانستاننے نیمبیا، بھارت نیپاپواگنی کوہرادیا
-
پاکستان کے واحد اسکائر محمد کریم کی جائنٹ سلیلوم میں متاثر کن کارکردگی، اپنا ریکارڈ بہتر بناتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں بھی بھارتی اسکائر کو پیچھے چھوڑ دیا ،محمد کریم 109اسکائرز میں71ویں نمبر پر رہے ،پہلے ... مزید
-
آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرزکی نئی رینکنگ جاری کردی ، مصباح الحق کی ترقی ، سعید اجملتنزلیکا شکارہوگئے، جنوبی افریقہ کیاے بی ڈیویلیئرزسرفہرست، یونس خان 10ویں نمبر پربراجمان ، بولنگ میں ڈیل سٹین کی پہلی ... مزید
-
پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول: پاکستان و انڈیا پنجاب گیمز 2 مارچ سے شروع ہوں گی،بھارتی پنجاب کا 99 رکنی دستہ یکم مارچ کو واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے گا،مڈریسلنگ، باڈی بلڈنگ، ویٹ لفٹنگ، رسہ ... مزید
-
کراچی، لیاری ایکسپریس وے پر تیز رفتاری کے باعث شہ زور ٹرک الٹ گیا ،8افراد جاں بحق
-
گھوٹکی میں قدرتی گیس کی ایک پائپ لائن دھماکے سے تباہ ہوگئی،میں دوسیکورٹی اہلکار جاں بحق ، دو زخمی،پنجاب کے مختلف علاقوں کوگیس کی فراہمی بھی معطل،رواں ماہ پنجاب کو گیس فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹنے ... مزید
-
نوجوانوں کیلئے وزیراعظم کی فلاحی سکیموں پر عملدرآمد تیز کرنیکا فیصلہ،مریم نوازشریف کی متعلقہ محکموں کوان سکیموں پر عملدرآمد کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کی ہدایت
-
بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،کسیصورت امتحانات میں نقل کی اجازت نہیں دی جائیگی، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
ریمنڈ ڈیوس کی گاڑی سے ہلاک ہونیوالے نوجوان فہیم کی خوش دامنہ کی درخواست پر موصول ہونے والی دیت کا چوتھائی حصہ درخواست گزار کو اداکرنے کاحکم جاری
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی گورنر عشرت العباد سے ملاقات ،سیاسی صورتحال ، ترقیاتی کاموں اور سندھ کایچ ای سی،ٹارگٹڈ آپریشن پر متحدہ کے تحفظات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
-
سینٹ میں اپوزیشن نے بلوچستان کے لاپتہ افراد کی آوازکے نام سے جاری تحریک کے لوگوں کو اسلام آباد میں آنے سے روکنے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے ہراساں کرنے کے معاملے پر تحریک التواء جمع کروادی،پنجاب ... مزید
-
بیگم نسیم ولی خان نے اپنی علیحدہ پارٹی کااعلان کردیا ، پارٹی کا نامنیشنل پارٹی ولی خان رکھ دیا گیا ،پارٹی جھنڈا بھی سرخ رنگ کا رکھ دیا ،سرپرستا علیٰنسیم ولی خان خود ہونگی ،فریدطوفانمرکزی سیکرٹری ... مزید
-
اسلام آباد‘اوگرا نے سوئی نادرن اور سوِئی سدرن گیس کمپنیوں میں گیس چوری روکنے سے معذوری ظاہر کردی ،صارفین سے چوری کی قیمت وصول کرنے سے انکار کردیا اور وزارت پٹرولیم سے سبسڈی مانگ لی
-
بیگم عابدہ حسین کا سیاست چھوڑنے کا اعلان،پیپلز پارٹی نے لفٹ کرانا چھوڑ دی ،عابدہ حسین
-
سپریم کورٹ کا خیرالرحمن لاپتہ کیس میں ٹرائل کورٹ کو دو ماہ میں نامزد ملزم پولیس افسر کے خلاف محکمانہ اور عدالتی کارروائی کر کے رپورٹ22 اپریل تکجمع کرانے کا حکم،ٹھوس شہادت اور مواد نہ ہونے کی وجہ سے ... مزید
-
پشاور،وفاق کی جانب سے پچیس ارب روپے کٹوتی کا فیصلہ، صوبائی حکومت نیسرکاری محکموں کے اخراجات پر کٹ لگا دی
-
چار سے پانچ ہزار کے قریب اسکول بند ہیں، نثار احمد کھوڑو،3144 اسکولوں کو فوری کھول کر عملہ اور دیگر ضروریات مہیا کی جائیں گی،سینئر صوبائی وزیر تعلیم
-
قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کااجلاس، نبیل گبول کی طرف سے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن روکنے اور خیبر پختونخواہ میں آپریشنکے مطالبے پر جماعت اسلامی کے رکن برہم
-
نذیر اقبال سوتیلا بھائی تھاجس نیبھائیوں، بھابیوں، بھتیجے اور بھتیجیوں کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی،جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں 8 افراد کے قتل کے پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ ،گوجرانوالہ ... مزید
-
لبنان: کویتی اور ایرانی سفارتی مشنوں کے قریب دھماکہ، پانچ افراد ہلاک، 38 زخمی، دھماکہ جنوبی بیروت میں ہوا
-
بھارت، نئی ریاست کے قیام کابل، لوک سبھا، راجیا سبھا مچھلی بازار بن گئے
-
شام،کلسٹر بموں کی طرز کے راکٹوں کے استعمال کا انکشاف
-
لیبیا،عسکری ملیشیا نے پارلیمنٹ کے خاتمے کی مہلت بڑھا دی
-
سابق لبنانی وزیر داخلہ وزارت چھوڑنے پر آبدیدہ ہو گئے
-
کویت، شاپنگ مال میں سونے ایک دکان سے 30کلو سونا چوری
-
شام،جیش الحر کے سربراہ نے برطرفی مسترد کردی
-
سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کی جاپانی شہنشاہ سے ملاقات،تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
جان کیری کا دورہ تیونس، امریکی تعاون کی پیشکش
-
کولمبیا کی فوج کے سربراہ توہین آمیز بیان پر برطرف
-
عراق،پرتشددواقعات میں 33افراد ہلاک
-
تحریک طالبان ’اصولی طور‘ پر جنگ بندی پر تیار ہے،شاہداللہ شاہد ، طالبان رہنماوٴں کے مابین مفاہمت بھی ہو چکی ہے لیکن طالبان قیدیوں کی بوری بند لاشوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے،طالبان ترجمان ... مزید
-
حکومت کی خواہش ہے امن بغیر کسی جھگڑے کے قائم ہو ، پرویز رشید،ہمارے دشمن بھارت کے پاس 90ہزار قیدی تھے اس نے گردنیں نہیں کاٹیں ، شریعت لانے والے بتائیں قیدیوں کے ساتھ شریعت کے مطابق سلوک کیا ہے ،میڈیا ... مزید
-
اسلام آبادانتہائی خطرناک شہر قرار دے دیا‘ وفاقی دارالحکومت میں القاعدہ‘ لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان کے سلیپر سیل موجود ہیں‘ کالعدم تنظیموں کے یہ سیل کسی بھی وقت بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ... مزید
-
پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ خطے میں نمایاں تبدیلی کا باعث بنے گا،ممنون حسین،دونوں ممالک کے عوام اور خطے کے قریباً3ارب لوگوں کیلئے اس منصوبہ سے ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی،صدر مملکت ... مزید
-
مشرف غداری کیس، ججز کے متعصب ہونے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ ،عدالت رہنما اصول مرتب کرے گی کہ کن حالات میں جج کو سماعت سے الگ ہونا چاہئے، جسٹس فیصل عرب
-
کل جماعتی کانفرنس کے بعد سے اب تک 460معصوم لوگ شہید ہوئے ، 114فوجی شامل ہیں ،سکیورٹی حکام
-
سانحہ مہمندایجنسی کے بعدطالبان سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی میں اختلافات پیداہوگئے ،کمیٹی کے رابطہ کارعرفان صدیقی مذاکرات جاری رکھنے کے خواہاں،مگردیگرتین ارکان کی رائے مختلف ہونے پرمذاکرات ... مزید
-
شمالی وزیرستان ، مقامی طالبان گل بہادر گروپ کے قافلے پر حملہ،8کمانڈر ہلاک،5زخمی
-
بلدیاتی اداروں کو سیاسی نہیں انتظامی ہونا چاہئے،140 اے کو آئین میں شامل کرنے کی کیا منطق تھی؟،چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی،آسان کام تو یہ تھا کہ انیس سو چوہتر میں حلقہ بندیوں کا قانون بنا، اس میں بلدیاتی ... مزید
-
طالبان کے مزید حملے برداشت نہیں کریں گے، عابد شیر علی ، اب انہوں نے حملہ کیا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، دو ٹوک جواب دیں گے، پارلیمنٹ میں موجودہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کررہے ہیں ... مزید
-
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سے امریکی جنرل آسٹن کی ملاقاتیں‘ افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال، پاک افغان بارڈر مینجمنٹ میکنزم پر ... مزید
-
وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، باہمی تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ،دونوں ملکوں کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستانی عوام کی خواہش ہے امریکہ پاکستانی مفاد ... مزید
-
مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم کے نام مراسلہ ، آزاد کشمیر کے عبوری آئین میں مزید ترامیم کا مطالبہ، موجودہ آئین معینہ مدت کیلئے تھا ، کشمیری عوام کے مفادات کے تحفظ کیلئے اس میں کشادگی اور مزید بااختیار ... مزید
-
اہم کیسوں کی تفتیش کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو مضبوط کیا جائے‘ قمر زمان چوہدری ،انکوائری‘ تحقیق اور تفتیش کیلئے نئے سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز جاری کئے جائیں‘ چیئرمین نیب
-
خیبر پختونخوا حکومت نے 15 لاپتہ افراد کے کوائف پر مبنی رپورٹ تیار کرلی ،رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی
-
قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے ہاؤسنگ و تعمیرات نے 625 نئے منصوبوں کو مسترد کردیا،وزارت ہاؤسنگ کو45فیصد مکمل منصوبوں کو جلد مکمل کرکے قائمہ کمیٹی کو آگاہ کرنے کی ہدایت، وزارت خزانہ عوامی منصوبوں ... مزید
-
ملک میں ہونے والی دہشتگردی کے درجنوں واقعات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ سامنے آ چکاہے،منورحسن،مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے ان کی طرف سے افغانستان کے طالبان ، ملا عمر ، حامد کرزئی کا تعاون بھی حاصل کیا ... مزید
-
سپریم کورٹ میں سندھ اورپنجاب میں حلقہ بندیوں کے مقدمے کی سماعت، بلدیاتی اداروں کو سیاسی نہیں انتظامی ہونا چاہئے ایک سو چالیس اے کو آئین میں شامل کرنے کی کیا منطق تھی، آسان کام تو یہ تھا کہ انیس سو ... مزید
-
سپریم کورٹ نے مستقل چیف الیکشن کمشنر ‘فیڈرل سروسز ٹربیونلز کے چیئرمین اور ممبران کی عدم تعیناتی کا نوٹس لے لیا،حکومت سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب،وفاقی حکومت اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں ادا ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.