وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، باہمی تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ،دونوں ملکوں کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستانی عوام کی خواہش ہے امریکہ پاکستانی مفاد ات کا تحفظ کو یقینی بنائے،چودھری نثار

جمعرات 20 فروری 2014 07:40

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20فروری۔2013ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات، ملاقات میں باہمی تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چودھری نثار علی خان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں اور مستقبل یہ تعلقات مزید گہرے اور مضبوط ہونگے تاہم پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ امریکہ پاکستانی مفاد ات کا تحفظ کو یقینی بنائے۔

بدھ کے روز امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی موجودہ صورتحال اور افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء بارے بات چیت کی گئی۔اس موقع پر چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار اور دوستانہ تعلقات ہیں ، ہماری خواہش ہے کہ یہ تعلقات میں مستقل میں مزید مضبوط ہونے چاہیئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر شعبے میں امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید بڑھانے اور مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔اس موقع پر امریکی سفیر نے خطے میں سلامتی اور استحکام کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 2014کے آخر میں افغانستان سے امریکی افواج کے نخلاء میں اہم کردار ادا کرنا ہے جسے بین الاقوامی براداری تسلیم کرتی ہے۔امریکی سفیر نے وزیر داخلہ کو یقین دلایا کہ امریکہ ناصرف پاکستان کے تحفظات کو سنجیدگی سے لے گا بلکہ ان کو حل کرنے کے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کو مزید قریبی بنانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :