شمالی وزیرستان ، مقامی طالبان گل بہادر گروپ کے قافلے پر حملہ،8کمانڈر ہلاک،5زخمی

جمعرات 20 فروری 2014 07:39

میرانشاہ(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20فروری۔2013ء)شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی مقامی طالبان گل بہادر گروپ کے 8کمانڈروں کو ہلاک جبکہ5کو شدید زخمی کر دیا ہے ، شمالی وزیرستان میں سرکاری ذرائع کے مطابق بدھ کی شام نامعلوم افراد نے پیرقلی میں مقامی طالبان گل بہادر گروپ کے قافلے پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا ، جس سے قافلے میں سوار 8طالبان کمانڈر جاں بحق جبکہ 5زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ایجنسی ہسپتال میرانشاہ منتقل کر دیا گیا ہے ، مرنے والوں میں حافظ گل بہادر کے چچا زاد بھائی مولوی روٴف اللہ خان بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

مرنے والوں کی نماز جنازہ کل میرانشاہ میں ادا کی جائے گی۔