حکومت کی خواہش ہے امن بغیر کسی جھگڑے کے قائم ہو ، پرویز رشید،ہمارے دشمن بھارت کے پاس 90ہزار قیدی تھے اس نے گردنیں نہیں کاٹیں ، شریعت لانے والے بتائیں قیدیوں کے ساتھ شریعت کے مطابق سلوک کیا ہے ،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 فروری 2014 07:36

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20فروری۔2013ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت کی خواہش ہے کہ امن بغیر کسی جھگڑے کے قائم ہو ، ہمارے دشمن بھارت کے پاس 90ہزار قیدی تھے اس نے گردنیں نہیں کاٹیں ، شریعت لانے والے بتائیں قیدیوں کے ساتھ شریعت کے مطابق سلوک کیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کسی خون خرابہ کے بغیر امن چاہتے ہیں قومی معاملات پر تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں شاہد اللہ شاہد کو کوئی شکایت ہے تو وہ کمیٹی کو اس سے آگاہ کرتے ۔

مذاکرات کے دوران طالبان نے کراچی میں واقعہ کی ذمہ داری قبول کی پھر ایف سی اہلکاروں کو شہید کرنے کی ذمہ داری بھی قبول کرلی ۔ پاکستان کی بھارت سے تین جنگیں ہوئیں 90ہزار قیدی ہندوستان کی قید میں تھے بھارت کو دمشن ملک کہتے ہیں لیکن اس نے بھی ہمارے قیدیوں کی گردنیں نہیں کاٹیں اس طرح رکھا جس طرح بین الاقوامی دنیا نے قانون وضع کئے ہیں ہم نے بھی بھارتی قیدیوں کے ساتھ سلوک کیا جس کا اسلام نے درس دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شریعت لانے والے اس بات کا جواب دینگے کہ شریعت میں قیدی کے ساتھ کیا سلوک کیا جانا چاہیے کیا انہوں نے قیدیوں کے ساتھ شریعت کے مطابق سلوک کیا ہے ۔ پرویز رشید نے کہا کہ پاکستانی قوم کو بھی دکھ ہوتا ہے طالبان کو پہلے ان سوالات کا جواب دینا چاہیے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستان کے دفاعی ادارے کی صلاحتیں کم نہیں ہیں پاکستانی دفاعی اداروں کی صلاحیت کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کا معاملہ عدالت کے سامنے ہے پاکستان میں قانون کی حکمرانی قائم رہے گی اور کوئی اس سے نہیں بچ سکتا ۔

متعلقہ عنوان :