ریلوے کی نجکاری کا کوئی پروگرام نہیں، نجکاری کے حق میں فیصلہ ہوا تو ناکامی تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا،خوااجہ سعد رفیق، ریلوے کے نظام میں بہتری آئی خسارہ بھی کم کریں گے، آج ریلوے کے پاس 12 کا اضافی تیل موجود رہتا ہے ہم اسے 30 دنوں تک لے کر جائیں گے،وزارت آنی جانی چیزہے ،پیدائشی وزیر نہیں ہوں،ی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 19 فروری 2014 03:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزارت آنی جانی چیزہے ،پیدائشی وزیر نہیں ہوں،ریلوے کی نجکاری کا کوئی پروگرام نہیں، ریلوے کی نجکاری کے حق میں فیصلہ ہوا تو ناکامی تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا، ریلوے کے نظام میں بہتری آئی خسارہ بھی کم کریں گے آج ریلوے کے پاس 12 کا اضافی تیل موجود رہتا ہے ہم اسے 30 دنوں تک لے کر جائیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے میں کافی بہتری آئی ہے ہم نے ریلوے کے نظام کو درست کیا اور بہت سی چیزوں میں تبدیلی لائی ہے ہم نے ریلوے کے کرائے کم کئے ہیں جس سے مسافروں کی تعداد بڑھی ہے دوسرا یہ کہ ریلوے میں کھانے کی اشیاء میں بھی بہتری لائی گئی ہے اور دیگر سہولتیں بھی بہتر کی گئی ہیں پہلے ریل کے ڈبے خالی جاتے تھے لیکن اب مسافروں سے بھرے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ریلوے کے خسارے کو کم کرنے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں ریلوے کے قانونی ڈیپارتمنٹ کو پھر سے فعال بنا رہے یں اور ملک بھر میں ریلوے کے لیگل ایڈوائزروں کی تعیناتی ہوگی جو صرف میرٹ پر ہوگی انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس کی تنخواہیں صوبائی پولیس کے برابر کرنے کے لئے سمری بھیجی ہے ریلوے پولیس کا کام ریل کے اندر ہوتا ہے پٹڑی پر تہفظ فراہم کرنے صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے جس کے لئے تمام صوبائی حکومتوں سے رابطے میں ہیں ریلوے میں پیش آنے والے ایک واقعے میں 10 افرد مارے گئے دوسرے واقع کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں انہوں نے کہا کہ ریلوے کے پاس آج 12 دن کا اضافہ تیل موجود ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم تیس دن کا رزرو رکھیں گے اور آہستہ آہستہ سے بڑھایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ریلوے کی نجکاری نہیں ہوگی اگر میں ریلوے کی نجکاری میں ہوں گا تو پھر اپنی ناکامی کا اعتراف کرنے کے مترادف ہوگا وزارت آتی جاتی رہتی ہے پیدائشی وزیر نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :