ڈاکٹرزکے منع کرنے کے باوجودسابق صدر پرویز مشرف خصوصی عدالت میں پیش ،سابق صدر 17 گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں خصوصی عدالت پہنچے،سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات

بدھ 19 فروری 2014 03:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء )سابق صدر پرویز مشرف ڈاکٹرز کے منع کرنے کے باوجود غداری کیس میں خصوصی عدالت میں پیش ہوگئے، سابق صدر 17 گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں خصوصی عدالت پہنچے، اس موقع پر آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے خصوصی عدالت جانے والے راستے کے دوانوں اطراف ایک ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرزکے منع کرنے پر مشرف سرٹیفکیٹ پرخود دستخط کر کے اپنے رسک پر عدالت روانہ ہوئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خصوصی عدالت کے احاطے کی تلاشی لی اور موبائل فون جیمرز نصب کیے۔ خصوصی عدالت کے باہرپرویز مشرف کے حامی بھی موجود تھے جو سابق صدر کے حق میں نعرے لگارہے تھے۔خصوصی عدالت نے سابق صدر کو سنگین غداری کیس میں طلب کیا تھا۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔2 جنوری کو سابق صدر پرویز مشرف کو خصوصی عدالت آتے ہوئے طبیعت کی خرابی کے بعد آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کیا گیا تھ

متعلقہ عنوان :