عدلیہ حقوق دانش کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے، وہ ملک کی اقتصادی ترقی کو بڑی اہمیت دیتی ہے، چیف جسٹس

بدھ 19 فروری 2014 03:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ عدلیہ حقوق دانش کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے اور وہ ملک کی اقتصادی ترقی کو بڑی اہمیت دیتی ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سپریم کورٹ میں آئے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے مشرقی ضلع کی ضلعی عدالت کے جج موری سن انگلینڈ کی سربراہی میں غیر ملکی ججوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

جنہوں نے منگل کے روز ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات کرنے والوں میں ریذیڈنٹ لیگل ایڈوائزر چارلس ایل جنکنز اور قانون کی حکمرانی کے بارے مشیر جولیا فرام ہولز شامل تھے ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔ وفد نے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں ملک میں انصاف کی فراہمی کو سراہا ۔ وفد نے پاکستان میں انٹیلکچوئل پراپرٹی قانون کے نفاذ پر بھی تبادلہ خیال کیا بعد ازاں چیف جسٹس نے وفد کا پاکستان آنے پر شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :