وفاقی وزیر فاع خواجہ آصف امریکہ پہنچ گئے،1000میگاواٹ بجلی کے منصوبے پردستخط کردیئے ،سفارتخانے کی تصدیق

بدھ 19 فروری 2014 03:37

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی و دفاع خواجہ آصف ایک بار پھر امریکہ پہنچ گئے ہیں وہ ایک ہفتہ قبل امریکہ کا سرکاری دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچے تھے ۔واشنگٹن میں امریکی سفارتخانے نے وفاقی وزیرخواجہ آصف کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس دورے میں 0 100میگاواٹ بجلی منصوبے پردستخط کریں گے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں پاکستانی قونصل جنرل راجہ علی اعجاز نے خواجہ آصف کی نیویارک آمد سے لاعلمی ظاہر کی تھی ۔

تاہم قابل اعتماد ذرائع کے مطابق خواجہ آصف امریکی کمپنی کے ساتھ پاور جنریشن کے ایک معاہدے پر دستخط کرینگے جس کے لیے ٹینڈر طلب نہیں کئے گئے تاہم مسلم لیگی ذرائع کے مطابق وہ اپنے علیل داماد کی عیادت کیلئے آئے ہیں جو مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں اس لئے انہوں نے اپنی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی درخواست کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :