بھارت پاکستان اورچین سے بیک وقت جنگ نہیں کرسکتا،بھارتی فضائیہ کااعتراف،چین نے بھارت کیخلاف جارحانہ آپریشن کئے توایسی صورت میں پاکستان متنازعہ علاقوں میں کارروائی کرسکتاہے ،بھارتی فضائیہ کے سینئرآفیسرکاپارلیمان کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع میں بیان

بدھ 19 فروری 2014 03:35

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء)بھارتی فضائیہ نے یہ اعتراف کرتے ہوئے خطرے کابم گرادیاہے کہ بھارت کیلئے بیک وقت پاکستان اورچین کے ساتھ جنگ کرنامشکل ہے ،جس کے بعدملک کی دومحاذوں پرجنگ کرنے کی صلاحیت سے متعلق کئی سوالات نے جنم لیاہے ۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ نے منگل کے روزایک پارلیمانی پینل کوبتایاکہ اگرچین نے بھارت کیخلاف جارحانہ آپریشن کئے توایسی صورت میں پاکستان یقیناًمتنازعہ علاقوں میں کارروائی کرسکتاہے ،تاہم انہوں نے زوردیاکہ اگرپاکستان اوربھارت کے درمیان کوئی جارحانہ کارروائی شروع ہوتی ہے توچین سنگین خطرہ نہیں بنے گا۔

فضائیہ کے ایک سینئرآفیسرنے دفاع بارے پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی کوبتایاکہ چین اورپاکستان سے مشترکہ خطرے سے نمٹنامشکل ہو گاتاہم فضائیہ اس کیلئے تیارہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم نے دومحاذوں پرجنگ کی صورت میں منصوبہ بندی کررکھی ہے اورمزیدکہاکہ بھارت نے چین کیخلاف مواصلات سے لیکردفاع تک اپنی پالیسی میں جدت لائی ہے ۔فضائیہ کے پاس اس وقت 34لڑاکاسکواڈرنزموجودہیں ۔

منگل کوپارلیمنٹ میں اپنی ایک رپورٹ میں پینل نے کہاہے کہ فضائیہ کو126رافیل لڑاکاطیاروں کے حصول کے عمل میں تیزی لاکراس کی صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت ہے جس پر120000لاگت آئے گی۔پینل نے ایل اوسی پربھارت کی طرف ناقص سرحدی انفراسٹرکچرسے متعلق تفتیش سے آگاہ کیااورخبردارکیاکہ چین کی طرف سے فوج میں جدت لانے اورانفراسٹرکچرکوفروغ دینے سے دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک توازن متاثرہواہے ۔پینل نے قراردیاکہ بھارتی دفاعی فورسزکوکثیرالمحاذلڑائی لڑنے کیلئے صلاحیت کوفروغ دینے کی ضرورت ہے ۔بھارت چین کی فوجی طاقت سے کئی سال پیچھے ہے۔

متعلقہ عنوان :