بھارتی بحریہ کے ایک اہلکار کے خلاف پاکستانی اداروں کے ساتھ خفیہ سازشوں میں ملوث ہونے اور حساس معلومات کے تبادلے بارے مقدمے کا آغاز کردیا گیا

منگل 18 فروری 2014 07:26

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء) بھارتی بحریہ کے ایک اہلکار کے خلاف پاکستانی اداروں کے ساتھ مبینہ خفیہ سازش میں ملوث ہونے اور حساس دستاویزات و معلومات کا تبادلہ کرنے بارے نئی دہلی کی عدالت میں مقدمے کا آغاز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بحریہ کے ایک اہلکار جاند کمار پراساد کے خلاف آئی پی سی پروویژنز کے تحت مبینہ خفیہ سازش میں ملوث ہونے اور حساس دستاویزات و معلومات کا پاکستانی اداروں کے ساتھ تبادلہ کرنے بارے عدالت میں مقدمہ کا آغاز کیا گیا ہے ایڈیشنل سیشنز جج دایا پراکاش کا کہنا ہے کہ پراساد کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور 120 بی آئی پی سی کے تحت مقدمے کا آغاز کیا گیا ہے۔