خواجہ آصف کی کراچی اور مہمند ایجنسی کے واقعات کی شدید مذمت، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،ذمہ داران کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،بیان

منگل 18 فروری 2014 07:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء)وزیردفاع خواجہ آصف نے کراچی میں پولیس اورقانون نافذکرنے والے اداروں کے افسران اور مہمند ایجنسی میں ایف سی اہلکاروں کواغواکے بعدشہیدکرنے جیسے واقعات کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورذمہ داران کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ایسے گھناوٴنے واقعات سے مذاکرات اورامن کی کوششوں کوناصرف شدیددھچکالگاہے بلکہ امن کیلئے کئے جانے والے مذاکرات کی کامیابی کومشکل بنادیاہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ملک کواس وقت استحکام کی ضرورت ہے اوراس قسم کے اقدامات سے ملکی استحکام کیلئے کی جانے والی کوششوں کوسخت نقصان پہنچنے کااندیشہ ہے۔

(جاری ہے)

وزیردفاع نے کہاکہ قوم اس وقت متحدہے اوروہ ملک میں امن واستحکام چاہتی ہے تاکہ ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کیاجاسکے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت طالبان سے مذاکرات کرنے میں سنجیدہ اورمخلص ہے مگردہشتگردی اورمذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔آئین اورقانون کی حکمرانی کیلئے کسی بھی قوت سے مرعوب یابلیک نہیں ہوں گے۔وزیردفاع نے مشکل حالات میں قانون کانفاذاورحکومتی رٹ برقراررکھنے کیلئے قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے اس راہ میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردہمارے حوصلے کبھی پست نہیں کرسکتے ۔

متعلقہ عنوان :