پاکستان میں ڈروں حملوں کیلئے امریکا کی متبادل حکمت عملی ، امر یکی فوج کے افغانستان سے انخلاء کے بعدڈرون وسط ایشیاء کے ہوائی اڈے سے اڑینگے

منگل 18 فروری 2014 07:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء )امریکی میڈیاکا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان سے انخلا کے بعد وسط ایشیا کے ہوائی اڈے استعمال کرنے کے لئے منصوبہ بنارہا ہے۔امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق اوباما انتظامیہ نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں ڈرون حملوں کے لئے وسط ایشیا کے ہوائی اڈے استعمال کرنے کے لئے ہنگامی منصوبہ بناناشروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اگر متبادل اڈے محفوظ ہوں تو سی آئی اے القاعدہ کے لئے کام کرنے والوں کے خلاف انٹیلی جینس معلومات جمع کرکے پاکستان کے قبائلی علاقوں کی پہاڑیوں میں مخصوص مقامات پر ڈرون حملے کرے گی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سی آئی امریکی فوج کے تحفظ کے بغیر افغان اڈوں سے ڈرون نہیں اڑاسکتی۔افغانستان سے باہر سے حملوں کے لئے امریکا اوینجرنامی نئے ڈرون پروگرام شروع کرنے پر غورکررہا ہے،نیا ڈرون پروگرام تیز رفتاری کے باعث افغانستان کے باہرسے بھی حملوں کیلئے بہترآپشن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :