خیبر پختونخواہ کا بلدیاتی انتخابات اپریل میں کرانے کا اعلان ، فروری میں انعقاد ناممکن تھا ، تیاریاں نہیں تھیں اب تیار ہیں ، عنایت اللہ

منگل 18 فروری 2014 07:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء) خیبر پختونخواہ حکومت نے بلدیاتی انتخابات اپریل میں کرانے کا اعلان کردیا ، وزیر بلدیات خیبر پختونخواہ حکومت عنایت اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیلئے 28 فروری کی تاریخ دی تھی تاہم اتنے مختصر وقت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں تھا اور نہ ہی ہماری تیاریاں مکمل تھیں لہذا اب ہم تیار ہیں اور بلدیاتی انتخابات اپریل میں کرائینگے ۔