افغان صدر کا مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ، حامد کرزئی نے انقرہ مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا

منگل 18 فروری 2014 07:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء) افغان صدر حامد کرزئی کا جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ ، حامد کرزئی نے انقرہ مذاکرات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن کو آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ افغان مصالحت کار خطے میں امن کا واحد راستہ ہیں ۔ دونوں ممالک دوطرفہ مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔