سعودی ولی عہد سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹا ف کمیٹی جنرل راشد محمود کی ملاقا تیں، دونوں ملکوں کے دفاعی شعبوں میں دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

منگل 18 فروری 2014 07:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء )بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پیر کو اسلام آباد میں سعودی ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور خطے میں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

سرکاری میڈیا کے مطابق فریقین نے دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹا ف کمیٹی جنرل راشد محمود نے بھی سعودی ولی عہد سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے دفاعی شعبوں میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔