سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس،حکومت بتائے اب مذاکرات کی کیا افادیت رہ گئی ہے، خورشید شاہ،کیا حکومت آئین اور قانون کو بالائے طاق رکھ کر مذاکرات کرنا چاہتی ہے؟ بیان میں سوال

منگل 18 فروری 2014 07:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے ، حکومت بتائے کہ سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کے بعد مذاکرات کی کیا افادیت رہ گئی ہے،کیا حکومت ْآئین اور قانون کو بالائے طاق رکھ کر مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری ہونیوالے ایک بیان میں طالبان کی طرف سے سیکورٹی اہلکاروں کو اغوا کے بعد شہید کرنے کے واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ طالبان حکومت کو کمزور کرکے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں طالبان کی طرف سے دوسری مرتبہ مذاکرات کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔

حکومت نے کہا تھا کہ طالبان کو خط لکھا گیا ہے وہ حملے نہیں کرینگے، حکومت بتائے کہ طالبان کو خط لکھنے کا کیا نتیجہ سامنے آیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ طالبان حملے کئے جارہے ہیں اور حکومت مذاکرات کی باتیں کررہی ہے اب وقت آگیا ہے کہ حکومت سنجیدگی سے روکے اور کوئی حتمی فیصلہ کرے ۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کیا حکومت آئین اور قانون کو بالائے طاق رکھ کر مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :