مہمند ایجنسی واقعہ ہمارے زیر حراست ساتھیوں کے قتل کی وجہ سے ہوا‘ ٹی ٹی پی،ایجنسی والوں سے اس معاملے پر آخری بات چیت کریں گے‘ شاہد اللہ شاہد

منگل 18 فروری 2014 07:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان نے کہا ہے کہ مہمند ایجنسی واقعہ ہمارے ساتھیوں کے زیر حراست قتل کی وجہ سے ہو اہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان شاہداللہ شاہد کے مطابق مہمند ایجنسی والوں سے اس معاملے پر آخری بات چیت کریں گے اور جانیں گے کہ حقیقت کیا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے میں ہمارے 23 ساتھیوں کو قتل کیا گیا ہے۔ مہمند ایجنسی واقعہ ہمارے ساتھیوں کو قتل کرنے کی وجہ سے ہو اہے

متعلقہ عنوان :