پاکستان نے دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو اپنی فوج ہمسایہ ملک میں داخل کردیں گے‘ ایران

منگل 18 فروری 2014 07:18

باکو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء) ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستان نے دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو ہم اپنی فوج ہمسایہ ملک میں داخل کردیں گے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی سرحدوں پر سکیورٹی فراہم کرے تاہم انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان سکیورٹی فراہم کرنے سے قاصر رہا تو ہمیں پھر اپنی سیکیورٹی کے تحفظ کیلئے خود پاکستان میں داخل ہونا پڑے گا انہوں نے کہا کہ ایران کو اپنی سکیورٹی کے تحفظ کیلئے وہاں مداخلت کا حق حاصل ہے اور پھر ہم اس ایشو پر پاکستان کی رائے کا انتظار نہیں کریں گے۔