پاکستان نے ڈبلیو ٹی او کے تمام ممالک کو ایم ایف این درجہ دیدیا،اسرائیل اور بھارت کو ایسی کوئی ضمانت نہیں دی گئی،ذرائع

پیر 17 فروری 2014 08:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17فروری۔2014ء) پاکستان ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے 160 ارکان میں شامل ہے اور سارے ممالک کو موسٹ فیورٹ کی حیثیت دینے کی ضمانت دے رکھی ہے ماسوائے بھارت اور اسرائیل کے باہمی بنیادوں پر ضمانت دے رکھی ہے خبر رساں ادارے کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق پاکستان ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کا شروع ہی سے رکن ہے اور اس کے تمام ارکان نے اپنی ڈبلیو ٹی او کی رکنیت کی وجہ سے ایک دوسرے کو انتہائی پسندیدہ (ایم ایف این) کی حیثیت دینے کی ضمانت دے رکھی ہے لہذا پاکستان نے ڈبلیو ٹی او کی حیثیت کی ڈبلیو ٹی او کے تمام ارکان ماسوائے بھارت اور اسرائیل کے ان کو باہمی بنیادوں پر ضمانت دے رکھی ہے دستاویزات کے مطابق ڈبلیو او انتظامات کے تحت ڈبلیو ٹی او کے جملہ ارکان کو ایک دوسرے کو انتہائی پسندہ ملک ()ایم ایف این) کی حیثیت دینے کی ضمانت دینی ہوتی ہے کیونکہ ورلڈ ٹریڈ میں 160 ارکان ممالک ہیں۔

متعلقہ عنوان :