حیدر آباد ، ڈینئیل پرل قتل کیس میں سزائے موت کے منتظر قیدی عمر شیخ کی خود کشی کی کوشش ناکام ، مقدمہ درج

اتوار 16 فروری 2014 08:06

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16فروری۔2014ء) حیدر آباد جیل میں قید ڈینئیل پرل قتل کیس کے سزائے موت کے منتظر قیدی عمر شیخ کی خود کشی کی کوشش ناکام ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حیدر آباد جیل پولیس نے تھانہ میں دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزم عمر شیخ نے بارہ فروری کو گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی کوشش کی ملزم کو سزائے موت سنائی جاچکی ہے اور وہ سزا کا منتظر ہے ملزم کی اس خود کشی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ہے پولیس نے عمر شیخ کے خلاف اقدام خود کشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :