پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل6کا مقدمہ غیر آئینی ہے،افواج پاکستان کی قیادت سابق صدر کا ساتھ دے گی،احمد رضا قصوری

اتوار 16 فروری 2014 08:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16فروری۔2014ء)سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ سابق صدر کے خلاف آرٹیکل6کا مقدمہ غیر آئینی ہے،سابق آرمی چیف کیلئے غداری کا لفظ استعمال کرنا خلاف قانون ہے،مسلم لیگ(ن) پرویز مشرف کیس کے بجائے 18کروڑ عوامی مینڈیٹ کا جواب دے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی آڑ میں حکمران اپنی نسلوں کو مضبوط کر رہے ہیں اور عوامی مسائل کو فائلوں میں بند کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے آرٹیکل6پر واویلا کر رہی ہے،سابق صدر کیخلاف آرٹیکل6کا مقدمہ غیر آئینی ہے اور سابق صدر کو افواج پاکستان کی قیادت مکمل سپورٹ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :