امریکی ہسپتال میں زیر علاج شاہ زیب کا ویزا آئندہ ہفتے بڑھا دیا جائیگا ،علاج کا خرچ اہلخانہ کو ادا کرنا ہوگا،امریکی محکمہ خارجہ

اتوار 16 فروری 2014 08:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16فروری۔2014ء)امریکی اسپتال کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ پاکستانی طالب علم شاہ زیب کے ویزے کا مسئلہ حل ہوگیا تو ان کے علاج کا خرچ اہلخانہ کو ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

امریکا میں ٹریفک حادثے کے بعد سے اسپتال میں زیر علاج شاہ زیب باجوہ پر امریکی محکمہ خارجہ، اسپتال انتظامیہ اور پاکستانی سفارت خانے کے درمیان ٹیلی کانفرنس ہوئی جس میں شاہ زیب کے ویزے، علاج معالجے اور ان پر آنے والے اخراجات سے متعلق بات چیت کی گئی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ویزے کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ اسپتال انتظامیہ نے امریکی محکمہ خارجہ اور پاکستانی سفارت خانے کو شاہ زیب کی طبیعت سے متعلق بریف کیا۔ شاہ زیب کے بھائی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ شکاگو میں پاکستانی قونصلیٹ نے کہا ہے کہ شاہ زیب کو آئندہ ہفتے تک ویزا مل جائے گا

متعلقہ عنوان :