پاکستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں،حسن قشکاوی، ہمسایہ ملک میں یرغمال بنائے گئے اپنے شہریوں کی رہائی کیلئے فعال اقدامات کررہے ہیں‘ نائب ایرانی وزیر خارجہ

اتوار 16 فروری 2014 08:05

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16فروری۔2014ء) ایران نے پاکستان کی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں دہست گردی کی لعنت کو جڑ سے خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک میں یرغمال بنائے گئے اپنے شہریوں کی رہائی کیلئے موثر طریقے سے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ حسن قاشکاوی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اپنے مغوی شہریوں کی رہائی کیلئے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ حتمی فیصلے پرپہنچنے تک مشاورت کے نتائج منظر عام پر نہیں لائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ اس مشاورت کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے انہوں نے کہا کہ ایران پاکستانی سرحد سے ملحقہ علاقوں سے دہشت گردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کا عزم کئے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :