پاکستان کے ساتھ سرحد پار تجارت میں مسائل حل کر لیے، بھارتی وزیر خارجہ

اتوار 16 فروری 2014 08:02

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16فروری۔2014ء)بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سرحدپارتجارت میں کچھ مسائل تھے جنہیں حل کرلیا گیا ہے، میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سرحد پار تجارت میں کچھ مسائل درپیش تھے، خوش قسمتی سے ان مسائل پرقابو پالیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت کو آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں، پاکستان کو افغانستان کی خاطر سرحد پار تجارتی راہداری کو کھولنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :