اسلام آباد‘ سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،وزیراعظم نواز شریف نے ان کا استقبال کیا‘ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر حکام بھی موجود تھے،صدر ممنون حسین سے سعودی ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز کی ملاقات،مختلف شعبوں میں پاک سعودی عرب تعاون بڑھانے سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال

اتوار 16 فروری 2014 08:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16فروری۔2014ء)سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز السعود تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہوائی اڈے پر وزیراعظم میاں نواز شریف نے خود ان کا استقبال کیا اس موقع پر کابینہ کے ارکان چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر حکام بھی موجود تھے سعودی ولی عہد کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے سعودی ولی عہد کو سلامی پیش کی انہوں نے گارڈ آف آنر کامعائنہ کیا دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

سعودی عرب کے ولی عہد کے ساتھ سعودی وزیر اطلاعات و ثقافت وزیر مملکت خارجہ امور بھی آئے ہیں سعودی تاجروں کا وفد بھی ان کے ساتھ پاکستان آیاہے ولی عہد بننے کے بعد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں صدر ممنون حسین سے سعودی ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز کی ملاقات،مختلف شعبوں میں پاک سعودی عرب تعاون بڑھانے سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔سرکاری میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہدسلمان بن عبدالعزیز نے ہفتہ کی رات ایوان صدر میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی،جس میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا،انہوں نے مختلف شعبوں میں پاکستان سعودیہ تعاون بڑھانے سے متعلقہ امور پر بھی بات چیت کی ۔