راولپنڈی،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمودکاپاکستان ائیرونائیکل کمپلیکس کامرہ کادورہ

ہفتہ 15 فروری 2014 07:32

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15فروری۔2014ء)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمودنے جمعہ کے روزپاکستان ایرونائیکل کمپلیکس کامرہ کادورہ کیااورپی اے سی کی کامیابیوں کوسراہا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق جمعہ کے روزکامرہ آمدپرچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمودکاچیئرمین پی اے سی ائیرمارشل سہیل گل نے پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پرجنرل راشدمحمودنے کمپلیکس کے مختلف حصوں کادورہ کیا۔انہوں نے پی اے سی کے تمام منصوبوں میں خودانحصاری اوربین الاقوامی معیارکے حصول کی جانب پی اے سی کی کامیابیوں کی تعریف کی ۔یادرہے کہ پی اے سی دفاعی سازوسامان کی تیاری کے حوالے سے ایک اہم ادارہ ہے اورباقاعدگی سے مختلف ائیرشوزاورنمائشوں میں حصہ لیتاہے۔