وزیر اعظم ہم سے اور ہم ان سے خوشخبری سننے کے منتظر ہیں،تحریک طالبان،حکومت جنگ بندی کا اعلان کریگی تو مثبت جواب دینگے،حکومتی کمیٹی کے اراکین جب چاہیں وزیرستان آسکتے ہیں ۔ مکمل سکیورٹی فراہم کرینگے،ترجمان طالبان شاہد اللہ شاہد

ہفتہ 15 فروری 2014 07:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15فروری۔2014ء) تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہم سے اور ہم ان سے خوشخبری سننے کے منتظر ہیں۔ حکومت جنگ بندی کا اعلان کریگی تو مثبت جواب دینگے۔حکومتی کمیٹی کے اراکین جب چاہیں وزیرستان آسکتے ہیں ۔ مکمل سکیورٹی فراہم کرینگے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے طالبان سے خوشخبری سننے کے وزیر اعظم نواز شریف کے بیان کے جواب میں کہا کہ طالبان بھی وزیر اعظم سے خوشخبری سننے کے لئے پرامید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کو مذاکرات کامیاب بنانے کے لئے جنگ بندی پر اعتراض نہیں ۔حکومت جنگ بندی میں پہل کرے گی تو مثبت جواب دیا جائے گا۔شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ حکومتی کمیٹی سے نتیجہ خیز ملاقات کے بعد طالبان شورہ اپنی کمیٹی سے ملاقات کرے گی جس میں مستقبل کالائحہ عمل طے کیا جا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کے اراکین جب چاہیں طالبان رہنماؤں سے ملاقات کے لئے وزیر ستان آسکتے ہیں ۔ وزیرستان آمد پر حکومتی کمیٹی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :