وزیراعظم سے ترکی کی اہم کاروباری شخصیات کی ملاقات، دفاع ، تجارت اور تعمیرات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

ہفتہ 15 فروری 2014 07:30

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15فروری۔2014ء) وزیراعظم محمد نوازشریف سے ترکی کے کاچ گروپ کے چیئرمین مصطفی کاچ نے استنبول میں ملاقات کی۔سرکاری میڈیارپورٹس کے مطابق کاچ گروپ ترکی کا سب سے بڑا سرمایہ کار گروپ ہے جو توانائی، آئی ٹی ، بنکاری ، تعمیرات اور آٹوموبائل سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔

(جاری ہے)

گروپ معدنیات، توانائی اور تیل صاف کرنے کے کارخانوں کے شعبے میں مہارت رکھتا ہے ، سینتالیس فیصد گاڑیاں کاچ گروپ کے ذریعے برآمد کی جارہی ہیں جو ترکی میں پچاس فیصد گاڑیاں تیار کررہا ہے۔

وزیردفاع خواجہ محمدآصف ، وزیراعظم کے امورخارجہ کے مشیر سرتاج عزیز ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور پختونخوا عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ترکی کے نورال گروپ کے نائب چیئرمین نے بھی استنبول میں وزیرعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں گروپ کے سینئر بورڈ ممبر ان بھی موجود تھے۔نورال گروپ دفاع ، تجارت اور تعمیرات سمیت مختلف شعبوں میں کام کررہا ہے

متعلقہ عنوان :