شاہ زیب کا ویزا تبدیل یا اس کی مدت بڑھائی جاسکتی ہے، جلیل عباس جیلانی،مریکی حکام نے معاملہ جلدحل کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے ،معاملہ جلد حل ہوجائے گا، نجی ٹی وی سے گفتگو ، شاہ زیب کے علاج کے لیے پاکستانی حکومت نے کوئی امداد نہیں دی ہے،بھائی شاہ ریز

جمعہ 14 فروری 2014 03:32

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14فروری۔2014)امریکا میں پاکستانی سفیرجلیل عبا س جیلانی نے کہا ہے کہ میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے پاکستانی نوجوان شاہ زیب شاہ زیب کا ویزا تبدیل یا اس کی مدت بڑھائی جاسکتی ہے،معاملہ جلد حل ہوجائے گا،امریکی حکام نے معاملہ جلدحل کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے ۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ شاہ زیب کے ویزے کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا، ویزے کا مسئلہ حل کرنے کے لیے امریکی محکمہ خارجہ سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہ زیب کا ویزا تبدیل یا اس کی میعاد میں توسیع کی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شاہ زیب کے اہلِ خانہ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی لیکن فی الحال شاہ زیب کے ویزے کا معاملہ حل کرنا ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شاہ زیب کے بھائی شاہ ریز نے کہا ہے کہ شاہ زیب کے علاج کے لیے پاکستانی حکومت نے کوئی امداد نہیں دی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زیب کے علاج کے لیے پاکستان میں کوئی فنڈ اکٹھا نہیں کیا جارہا ہے، امریکا میں پاکستانی کیمونٹی کی مدد سے کچھ فنڈ اکٹھا کیا ہے۔

شاہ ریز نے امریکا میں مقیم مسلم کمیونٹی سے مدد کی بھی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے پاکستانی نوجوان شاہ زیب کوما سے باہر نہ آسکا، شاہ زیب کا ویزا 28فروری کو ختم ہورہا ہے، ڈاکٹرز کا پاکستان بھیجنے پر اصرار ہے۔

متعلقہ عنوان :