وزیراعظم نواز شریف سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے بعد انقرہ سے استنبول پہنچ گئے،وزیراعظم تاجروں سے ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دینگے،میڈیا رپورٹس

جمعہ 14 فروری 2014 03:31

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14فروری۔2014)وزیراعظم میاں نواز شریف سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے بعد انقرہ سے استنبول پہنچ گئے جہاں وہ ترک تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے،وزیراعظم جمعرات کی شام انقرہ سے استنبول پہنچے جہاں پر وہ جمعہ کی صبح ترک کے ممتاز تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقاتیں کریں گے،وزیراعظم ترکی کے تاجروں اور صنعتکاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے،وزیراعظم ترکی کے دیگر اعلیٰ حکام سے بھی دوطرفہ تعلقات پرملاقاتیں کریں گے۔